بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زمینداروں و شوگر ملز مالکان کے مابین مذاکرات کامیاب

زمینداروں و شوگر ملز مالکان کے مابین مذاکرات کامیاب


پشاور۔کین کمشنر اور ناظم ٹاؤن 2کی قیادت میں زمینداروں و شوگر ملز مالکان کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ٗ کین کمشنر نے کرشنگ سیزن کیلئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے گنے کی قیمت مقرر کر دی ہے جس پر آج خزانہ شوگر ملز میں احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے ۔

گنے کی فی 40کلو قیمت 180روپے مقرر کی گئی ہے خزانہ اور مردان شوگر ملز کیلئے 18نومبر جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں سمیت دیگر شوگر ملوں کیلئے 30نومبر سے کرشنگ کا شیڈول دیا گیا ہے گزشتہ روز کین کمشنر و ڈائریکٹر فوڈ نثار احمد کے دفتر میں ناظم ٹاؤن 2فرید اللہ خان کافور ڈھیری ٗ ڈسٹرکٹ ممبر رضا اللہ خان ٗ راشد محمود ٗ احمد علی اور رضوان اللہ سمیت شوگر ملز مالکان نے شرکت کی ۔

ناظم ٹاؤن ٹو نے کین کمشنر کو کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے پر زمینداروں اور کسانوں کے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر کین کمشنر نے کرشنگ سیزن کے شیڈول اور گنے کا ریٹ جاری کر دیا ہے ادھر ناظم ٹاؤن ٹو نے کین کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور آج خزانہ شوگر ملز میں ہونے والے احتجاج کی کال بھی واپس لے لی ۔