بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نجی سکولوں کیلئے قائم ریگولیٹری اتھارٹی کے مراعات

نجی سکولوں کیلئے قائم ریگولیٹری اتھارٹی کے مراعات


پشاور۔نجی سکولوں کیلئے قائم ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ساڑھے 6لاکھ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو 3لاکھ ماہانہ تنخواہ سمیت گریڈ 21اور 22کے افسروں کے برابر دیگر مراعات بھی دی جائیں گی اتھارٹی کیلئے 10ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات ہونگے۔

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے مطابق ایم ڈی کو ماہانہ 6لاکھ 56ہزار 510 روپے اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہر ماہ 3لاکھ 33ہزار 180روپے فراہم کئے جائینگے ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی اور مالی معاملات کو کنٹرول کریگی تمام سکول اتھارٹی کی منظور کردہ فیس ہی وصول کرنے کے پابند ہونگے ہر کلاس میں 10فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائے گا قوانین کے اطلاق کے بعد کسی بھی سکول کی فیس میں اضافہ یا کمی فیس ریگولیشن کمیٹی کی اجازت سے کی جائے گی ۔