بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دبئی ایئر شو میں پاکستانی جنگی طیارے توجہ کا مرکز

دبئی ایئر شو میں پاکستانی جنگی طیارے توجہ کا مرکز


دوبئی۔ دوبئی ائیر شو کے آخری روز شائقین کی ایک بڑی تعداد پاک فضائیہ کے دلکش اور مہلک لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر اور جدید تربیتی طیارے سُپر مشاق کو دیکھنے کے لیے دوبئی ورلڈ سنٹرل ائیر پورٹ پہنچ گئی ۔ عوام الناس کے مخصوص دن ہزاروں کی تعداد میں ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والے شائقین پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ شاندار اور مہلک جے ایف 17تھنڈرجسے عرف عام میں فخرِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے کو دیکھنے کھینچے چلے آئے۔

پُر جوش شائقین کو اس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔ اس شو کی دوسری خاص بات پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور سُپر مشاق طیاروں کا شاندار فضائی مظاہرہ تھا جس میں انہوں نے مسحور کُن فضائی کرتب دکھائے۔ JF-17تھنڈر ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو کہ کارکردگی کے لحاظ سے غیر معمولی جنگی خصوصیا ت کا حامل ہے۔ یہ طیارہ ایک کم قیمت ، طاقتور اور جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس ہے۔ JF-17تھنڈر فان برو ائیر شو، پیرس ائیر شو اور ژوہائی ائیر شو جیسے دنیا کے کئی مشہور ائیر شوز میں کامیابی سے شرکت کر چکا ہے۔