بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں موجود لیبارٹریز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

پشاور میں موجود لیبارٹریز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ


پشاور۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈبگری گارڈن میں کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی ٹیسٹ کے زائد پیسے وصول کرنے پر 2کلینک کو سیل کر دیا جبکہ ڈبگری گارڈن میں واقع لیبارٹریوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ایچ سی سی کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈبگری میں دو کلینکس کو چیک کیا اس دوران معلوم ہوا ہے حکومت کی جانب سے ڈینگی کے ٹیسٹ کیلئے متعین ریٹس سے زائد پیسے وصول کئے جا رہے ہیں ٹیم نے موقع پر ہی دونوں کلینکس کو سیل کر دیا ۔