بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سانحہ تربت میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم کما نڈر ہلاک

سانحہ تربت میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم کما نڈر ہلاک


تربت ۔تربت بلیدہ میں سیکورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کما نڈر ہلاک ہو گیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب بلیدہ کے علاقے گروک میں 15 افراد کے قتل کے بعد سیکور ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے خلاف بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں تنظیم کا اہم کمانڈر یونس بلوچ مارا گیا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ کے فوری بعد ایف آئی اے نے شہدا کے خاندانوں سے رابطہ کیا اور تفصیلات حاصل کرکے ابتدائی شواہد کی روشنی میں انسانی اسمگلرز کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔

ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ اور سمبریال کے اضلاع سے چار متاثرہ خاندانوں کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ایجنٹس میں عبدالوحید، ظفر اقبال اور محمد تنویر شامل ہیں، جب کہ ایک کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔