بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مختلف ا ضلاع میں 6نئی تحصیلوں کا اعلامیہ جاری

مختلف ا ضلاع میں 6نئی تحصیلوں کا اعلامیہ جاری


پشاور۔صو بائی حکو مت نے صو بے کے مختلف اضلاع میں چھ نئی تحصیلو ں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے صو بائی محکمہ مال کے ایک اعلامیہ کے مطابق چکیسر کو ضلع شانگلہ کی نئی تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے اس میں ایک قانون گو سر کلٗ چار وارڈز ٗ9 پٹوار حلقے اور 18 موضع جات شامل ہیں ٗرستم کو ضلع مردان کی نئی تحصیل کا در جہ دیا گیا ہے اس میں ایک قانو ن گو سر کل ٗ8 وارڈز ٗ11 پٹوار حلقے اور36 موضع جات شامل ہیں ٗ۔

گمبٹ کو ضلع کوہاٹ کی نئی تحصیل کا در جہ دیا گیا ہے اس میں ایک قانو ن گو سر کل ٗ 5 وارڈز ٗ9 پٹوار حلقے اور25 موضع جات شامل ہیں ٗکاکی کو ضلع بنو ں کی نئی تحصیل کا در جہ دیا گیا ہے اس میں ایک قانون گو سر کل ٗ5 وارڈز ٗ8 پٹوار حلقے اور18 موضع جات شامل ہیں ٗملخو تور خو کو ضلع چترال کی نئی تحصیل کا در جہ دیا گیا ہے ٗاس میں 2 قانون گو سر کل 6 وارڈز ٗ19 پٹوار حلقے اور 50 موضع جات شامل ہیں ٗلاجم کو ضلع دیر اپر کی نئی تحصیل کا در جہ دیا گیا ہے اس میں 5 وارڈز اور 28 موضع جات شامل ہیں ۔