بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہسپتالوں میں طبی آلات کی خریداری کیلئے فنڈز جاری

ہسپتالوں میں طبی آلات کی خریداری کیلئے فنڈز جاری


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت صوبے کے بڑے ہسپتالوں اور اضلاع کے ڈی ایچ کیوز اور بنیادی مراکز صحت میں طبی آلات اور جدید مشینری کی کمی دور کرنے کیلئے فوری طور پر 13ارب 84 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں اس رقم میں 10ارب 61کروڑ 30لاکھ بڑے ہسپتالوں ٗ 3ارب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٗ بی ایچ یوز ٗ سی ڈیز اور 22کروڑ 70لاکھ فائر فائٹنگ نیٹ ورکنگ سسٹم اور آپریشن تھیٹرز کو جدید بنانے کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔

انسٹی ٹیویٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں آلات کی خریداری کیلئے 600ملین ٗ پشاور انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی 2400ملین ٗ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات کیلئے 2ہزار ملین ٗ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے کیجولٹی بلاک کیلئے 2714ملین ٗ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی جی ایم آئی عمارت کی تعمیر کیلء 235ملین ٗ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اضافی وارڈز کیلئے 2264ملین اور ہیپاٹائٹس سنٹر نشتر آباد کو آلات کی فراہمی کیلئے 400ملین روپے فراہم کئے جائینگے ۔