بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورمیں ہوائی فائرنگ کیخلاف خصوصی مہم کاآغاز

پشاورمیں ہوائی فائرنگ کیخلاف خصوصی مہم کاآغاز


پشاور۔کیپٹل سٹی پویس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے خصو صی مہم شروع کر نے کا اغاز کر دیا ابتدائی طور پر جمعۃ المبارک کے خطبات میں تھانوں کی سطح پر علماء کرام کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں کینٹ، سٹی،صدر اور رورل ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کی تدارک کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے اس ضمن میں تمام ایس ایچ اوز نے نماز جمعہ کے خطبات میں ہوائی فائرنگ کی نقصانات اور اس ناسور کی وجہ سے انسانی جانوں کی ضیاء کے بارے میں عوامی اگاہی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کی چھوٹی خوشی کی وجہ سے کسی بھی شخص کا گھر اجڑ سکتا ہے۔

عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے علماء کرام نے خصوصی تقاریر بھی کی پولیس موبائل گاڑیوں اور دیگر اہم مقامات پر ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں خصوصی بینرز اویزاں کئے گئے۔