بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹریفک حادثات میں زخمی مسافروں کو ادائیگی شروع

ٹریفک حادثات میں زخمی مسافروں کو ادائیگی شروع


پشاور ۔ صوبائی حکومت کے نئے اقدامات کی روشنی میں اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی دفعات کے تحت کام کرنے والے Claim Tribunal کو فعال کردیا گیاہے۔ اور اس نے لوگوں کی شکایات پرکلم کی ادائیگی کے لئے بھی کام شروع کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس دورانِ سفر حادثہ کاشکار ہوئی اورحادثہ میں زوجہ محمد صدیق مسیح زخمی ہوگئی۔

مذکورہ خاتون کے خاوند نے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کو درخواست گزاری کی۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے بس کمپنی بلال کوچ نے زخمی ہونے والی خاتون کو ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ شریف حسین کے روبرو مالی معاوضہ 70000/- روپے دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کوشش ہے کہ پورے صوبہ میں Claim Tribunal کوفعال بنا کر ٹریفک حادثوں میں زخمی اوروفات پانے والے مسافروں کو معاوضہ فراہم کروائے۔