بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچادی

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچادی


شنگھائی: ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ہوئے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

ہی یائی کو ’ اینجل ود بروکن ونگز ‘ ’ بال کنگ ود ون لیگ‘ اور ’ میجک بوائے ‘ کی عرفیت سے بھی جانا جا رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین کے ہی یائی کی فٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، 21 سالہ فٹبالر بچپن میں کینسر کے سبب ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے، وہ بیساکھیوں کی مدد سے فٹبال کا شوق بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی ہمت اور حوصلہ دیگر لوگوں کیلیے مثال ہے جب کہ انھیں ’ اینجل ود بروکن ونگز ‘ ’ بال کنگ ود ون لیگ‘ اور ’ میجک بوائے ‘ کی عرفیت سے بھی جانا جا رہا ہے۔

ہی یائی نے سب سے پہلے فرنچ اسکائوٹس کی توجہ حاصل کی تھی جنھوں نے انھیں امیچر لیگز میں موقع فراہم کیا، بہت سے چینی انھیں نیشنل ٹیم کیلیے بھی موزوں خیال کرتے ہیں۔