بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا کارکن بننے پر پابندی

بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا کارکن بننے پر پابندی


پشاور۔ شہریوں کی بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے کارکن بننے پر پابندی عائد کی گئی ہے الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ایک شخص بیک وقت دو جماعتوں کاکارکن نہیں رہ سکتا سیاسی جماعتوں کو پارٹی کارکنوں کے مستند فہرست تیار کرنی ہو گی پارٹی کارکنوں کے پارٹی فنڈ میں دیئے گئے چندے کا مکمل حساب رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیاہے کہ کوئی بھی شخص اپنے مرضی سے ایک پارٹی کا کارکن بننے کے بعد باضابطہ طور پر چھوڑے بغیر کسی دوسری جماعت کا کارکن بن جائے اب یہ آسان نہیں ہوگا ۔

سیاسی جماعتوں کی پارٹی فہرست میں جوکارکن اپنا نام ، شناختی کارڈ اوردستخط اور انگھوٹھا کے نشانات لگا کر پارٹی کارکن بن جائینگے ان کے لئے کسی دوسری جماعت کے کارکنوں کی فہرست میں نام درج کرنے کے لئے قانونی پابندی عائد کردی گئی ہے سیاسی جماعتوں کو پارٹی فنڈ میں ایک لاکھ روپے سے زائد فنڈ دینے والوں کی فہرست مرتب کرنا ہو گی ۔ سیاسی جماعتوں پر غیر ملکی فنڈز مکمل پابندی عائد کی جائیگی بیرون ملک مقیم پاکستانی پارٹی فنڈ دے سکتے ہیں لیکن ان کو اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہو گی ۔