بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا انضمام ٗ قبائلیوں سے دو قدم آگے ہونگے ٗ اسفندیارولی

فاٹا انضمام ٗ قبائلیوں سے دو قدم آگے ہونگے ٗ اسفندیارولی


پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جب سے عمران خان سیاست میں آئے سیاست کا مزہ نہیں رہا۔ عمران خان سچے ہیں تو بلیک بیری انکوائری میں پیش کریں۔عائشہ گلالئی ٹھیک ہے یا غلط سب پتہ چل جائے گا۔چارسدہ پی کے آٹھ میں اے این پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں اسفندیار ولی نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے کپتان خان سیاست میں آئے سیاست کا مزا نہیں رہا۔

مانتا ہوں عمران خان اچھا کھلاڑی ہے لیکن اچھا سیاستدان نہیں،عمران خان سب کو گالیاں دیتا ہے کسی کو نہیں چھوڑا،عمران خان کہتا ہے میرا کام الزام لگانا ہے،اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری انکوائری میں پیش کردیں پتہ چل جائے گا عائشہ گلالئی ٹھیک ہے یا غلط،اسفندیار ولی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔قبائیلیوں کے ساتھ نہیں بلکہ دو قدم آگے ہونگے۔

سیاسی محرومی دور کرنی ہے تو سب صوبوں کا ایک جیسا خیال رکھا جائے،اسفندیار ولی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی مطالبہ کیا کہ نوازشریف کے وعدوں کو پورا کریں۔سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسے سونامی کہتی ہے اس کو بیماری کہتا ہوں،وزیر اعلی ایک مچھر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔