بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پارکنگ میں زائد وصولی پر پی ڈی اے کے 5اہلکار فارغ

پارکنگ میں زائد وصولی پر پی ڈی اے کے 5اہلکار فارغ


پشاور۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے آر ایم آئی اور نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال حیات آباد کے قریب کار پارکنگ پر اچانک چھاپہ مارتے ہوئے مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے پر پارکنگ سیل اور پی ڈی اے کے 5اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے جبکہ ایک ذمہ دار افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت کر دی ہے گزشتہ روز ڈی جی پی ڈی اے اسرار اللہ نے آر ایم آئی اور نارتھ ویسٹ ہسپتال کے ساتھ کار پارکنگ پر اچانک چھاپہ مارا ۔

اس دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکار گاڑیوں سے مقررہ فیس سے زائد وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس پر ڈی جی نے پی ڈی اے کے پانچ اہلکار موقع پر نوکری سے فارغ کر کرکے ایک ذمہ دار افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کے بھی احکامات جاری کر دیئے انہوں نے متعلقہ کار پارکنگ میں تا حکم ثانی فیس کی وصولی بندکر دی ہے ۔