بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / طورخم بارڈر پر سعودی ریال سمگل کرنیکی کوشش ناکام

طورخم بارڈر پر سعودی ریال سمگل کرنیکی کوشش ناکام


پشاور۔محکمہ کسٹم نے طور خم بارڈر پر 2لاکھ 14 ہزار سعودی ریال افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بناکر افغان شہری کو گرفتار کرلیا ہفتہ کے روز افغان شہری خالد دانیال ولد خورشید اکبر پاکستان سے افغانستان جار ہاتھا کہ طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے جب سامان کو سکینگ مشین سے گزارا تو اس میں سے دو لاکھ چودہ ہزار سعودی ریال نکل آئے پاکستانی روپوں میں ان ریال کی مالیت 58لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے عملے نے ریال قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔