بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ


ْاسلام آباد ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا۔وزارت مواصلات کے مطابق ہزارہ موٹر وے یعنی برہان حویلیاں موٹرے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ہزارہ موٹر وے کیلئے ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزارہ انٹرچینج سے شاہ مقصود انٹر چینج تک کار سے ساٹھ روپے اور ویگن سے نوے روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ منی بس یا کوسٹر پر ایک سو تیس روپے جبکہ بڑی بس پر ایک سو اسی روپے ٹول ٹیکس لاگوہوگا۔اسی طرح دو سے تین ایکسل ٹرک پر دوسوچالیس جبکہ بڑے ٹرک پر دوسونوے روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹول ٹیکس کا اطلاق ہزارہ موٹروے کو کھولنے کی تاریخ سے لے کر تیس جون دوہزار اٹھارہ تک رہے گا۔واضح رہے کہ ایم ون یعنی پشاور موٹروے کے بعد برہان تا حویلیاں ہزارہ موٹر وے صوبہ خیبرپختوانخوا میں وفاقی حکومت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔