بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا اورفاٹا میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا اورفاٹا میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز


کوئٹہ /پشاور۔ بلوچستان خیبرپختونخوا اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی ،مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق بلوچستان خیبرپختونخوا اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہو گی۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 67 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں،بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوگی۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔