بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسد قیصر نے ترقیاتی کاموں پر مخالفین کو چیلنج دیدیا

اسد قیصر نے ترقیاتی کاموں پر مخالفین کو چیلنج دیدیا


سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قرآن وشواہد اور خیبر تا کر اچی سے عوام کے تیور ظا ہر کر رہے ہیں آئندہ پورے ملک میں تحریک انصا ف کی حکومت قائم ہو گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوابی کے موضع مرغز میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ عوام سابقہ ادوار اور میرے ساڑھے چار سالہ دورکا موازنہ کرے کسی دور میں صوابی میں زیادہ ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ،پی پی ،ایم ایم اے اور اے این پی کے سابقہ کامیاب ہونے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز ترقیاتی کاموں کو ایک طر ف رکھیں اور میرے ساڑھے چار سالہ ترقیاتی کاموں کو دوسری جگہ رکھیں ۔اگر ان سب کے ترقیاتی کاموں سے میرے کام زیادہ نہ ہوئے تو میں سیاست سے کنا رہ کش ہوجاؤں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی اس پارٹی نے صوابی کو نقصانات سے دو چار کیا بجائے عوام کے سہولیات فراہم کرنے کے ان سے موجود ہ سہولتیں بھی چین لی اور صوابی کے عوام کو محرومیوں سے دو چار کیا سپیکر نے کہا کہ امیر ایک جگہ ٹھہر نے والے نہیں ان کی مستقل مزاجی کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ کئی پارٹیاں بدل کر آج کل وہ مسلم لیگ نو ن میں شامل ہوئے ہیں اور معلوم نہیں کہ آئندوہ کس پارٹی میں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاست میں نواز شریف کا کوئی رول نہیں ہے بلکہ ان کا نام اب سیاست سے آؤٹ ہوچکاہے ان کی پارٹی کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی سے مختلف پارٹیوں کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں کبھی صوابی سے منتخب ہونے والے کسی بھی پارٹی کے نمائندے کو سپیکر جیسا عہدہ ملاکیونکہ ان میں اہلیت کے کمی تھی لیکن آپ کا ساتھ دینے کے باعث اور اللہ کی مدد باعث مجھے سپیکر کا عہدہ ملااور میں نے صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جو روز روشن کی طر ح عیاں ہے۔ سابقہ دورکے نمائندے خود ٹھیکہ دار بنے ہوئے تھے ایزی لوڈ اور کرپشن میں مشغور رہے انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں تھا ۔

سپیکر نے شفاف الفاظ میں اعلان کیا کہ ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے ان کا مقام دوزخ ہو۔انہوں نے کہا ان پر اللہ کی کرم نوازی ہے اللہ نے گھر بار گاڑی اچھا کاروبار دے رکھا ہے اور بہت اچھی گزر بسر ہو رہی ہے نہ آج تک کرپشن کی ہے اور نہ آئندہ کروں گا یہ میرا عوام سے وعدہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاست صرف اور صرف مٹی اور بچوں کی خدمت کے لئے کر رہا ہوں ۔میں صوابی کے عوام کو ایک روشن مستقبل دینے کا عہد کر رکھا ہے جس میں میں کافی حد تک کامیات ہوگیا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ یہ تحریک انصاف ہی ہے جس کے دور میں صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہوا اورلوگوں کو صحت ،آبپاشی ،صحت تعلیم اور ذرایعہ ابلاغ وغیرہ کی مدمیں سہولتیں میسر ہوئی اور صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنا رکیا گیا ۔لہٰذا امید ہے کہ صوابی کے عوام اس ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے آئندہ تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ صوبے سمیت مرکز میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی ۔