بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کرنیکا فیصلہ

آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کرنیکا فیصلہ


پشاور۔آئندہ عام انتخابات کو متنازعہ ہونے سے بچانے اور انتخابی عمل کو مکمل طورپرشفاف رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن نے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت واٹرمارک بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجس پر تمام سیاسی جماعتوں کابھی اتفاق رائے موجودہے ۔

ا س سلسلے میں نئے الیکشن قوانین میں واضح طورپر کہاگیاہے کہ واٹر مارک خصوصی پیپر کو بیلٹ پیپر کے لیے استعمال کیا جائیگا کرنسی اوراسٹام پیپر کی طرح واٹرمارک پیپر عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ الیکشن کمیشن قانونی طورپر اس امر کاپابندہے کہ مخصوص کاغذ کے استعمال کیاجائیگااس سے قبل گذشتہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کاتجربہ ناکام ہوچکاہے جس پر تحریک انصاف نے بھرپوراحتجاج بھی کیا تھا اب پہلی بار واٹرمارک بیلٹ پیپرکاتجربہ کیاجائے گا جس سے جعلی بیلٹ پیپر کی چھپائی کے خدشات ختم ہوجائیں گے ۔