بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی شہری کی بہادری پر شارجہ پولیس کا خصوصی اعزاز

پاکستانی شہری کی بہادری پر شارجہ پولیس کا خصوصی اعزاز


ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے پاکستانی شہری کو اس کی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔

پاکستانی شخص نے پولیس کے آنے تک چور کو پکڑے رکھا،فوٹو:شارجہ پولیس

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالاحد عبدالقیوم نامی پاکستانی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی گردن سے سونے کی چین نوچ کر بھاگنے والے چور کو نا صرف پکڑا بلکہ پولیس کے آنے تک اسے اپنی گرفت میں بھی لیے رکھا اور بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

چوری کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر شارجہ پولیس نے عبدالاحد کو خصوصی اعزاز سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی  کی ہے۔ شارجہ  پولیس کے افسر کرنل خلیفہ نے پاکستانی شخص کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر کرنل خلیفہ نے عبدالاحد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبدالاحد نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کی۔ جو لائق تحسین ہے۔