بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تربت مقتولین کو جرمنی بھیجنے والا انسانی سمگلر گرفتار

تربت مقتولین کو جرمنی بھیجنے والا انسانی سمگلر گرفتار


گجرات۔ ایف آئی اے نے تربت میں قتل نوجوانوں کو جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا پیر کو ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ تربت کے راستے غیرقانونی طور پر جرمنی جانے والے 5 افراد کے قتل کے واقعے میں اہم گرفتار ی کرلی ہے اور مقتولین کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی بھجوانے والے انسانی اسمگلر سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی ایخالدانیس کے مطابق ملزم سہیل شکیل نے قتل ہونے والے پانچوں افراد کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی کے لیے روانہ کیاتھا، مقتولین نے سہیل شکیل کے ساتھ جرمنی جانے کیلئے ڈیل کی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ سہیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی ہمایوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔