بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس منصوبہ ٗ متبادل راستوں کیلئے آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ریپڈ بس منصوبہ ٗ متبادل راستوں کیلئے آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ


پشاور۔ ا نسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح ا لدین خان نے کہا ہے کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرا نزٹ منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کو رواں دواں،آسان اورسہل بنانے کیلئے تما م ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے وہ ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی سے بس ریپڈ ٹرا نزٹ منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے متبادل انتظامات کے با رے میں تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے مین جی ٹی روڈ پر آئی جی پی کو نقشوں کی مدد سے منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے متبادل انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا آئی جی پی نے منصوبے کے دوران ٹریفک پولیس کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ٹریفک پولیس حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے متبادل نظام کے بارے میں عوام کیلئے آگاہی مہم کو مزید تیز کردیں۔

اس مقصد کے لیے ایف ایم ریڈیو، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے علاوہ پمفلٹ بھی جاری کئے جائیں اس میں تمام متبادل راستوں کے بارے میں نشاندہی کرکے ڈرائیوروں اور عام لوگوں میں تقسیم کریں۔تاکہ ڈرائیورنگ کے دوران ڈرائیورحضرات میسرآسان روٹس کا انتخاب کرسکیں اور ساتھ ہی ساتھ سواریوں کو بھی اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں دقت اور دشوا ری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔