بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کیلئے حکومت کو 15دنوں کی مہلت

ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کیلئے حکومت کو 15دنوں کی مہلت


پشاور۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم خیبرپختونخوانے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کیلئے صوبائی حکومت کو 15دنوں کی مہلت دیدی الاؤنس نہ دینے پر صوبائی اسمبلی سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس اوربنی گالا کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کااعلان کردیاگزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدرنبی امین،حضرت حسین،عالمزیب،محمداقبال،مقبول شاہ،شاہ زمین،آمین اللہ،محمداسلم خان،فیاض احمد اورفضل محمدودیگرنے کہاکہ صوبائی حکومت نے اصلاحات کرکے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس کوہیلتھ الاؤنس دی دیالیکن اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھنے والے 20 ہزارکلاس فورملازمین یکسر مستردکردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ انصاف کے دعویدارحکومت گزشتہ ایک سال سے کلاس فورملازمین کومختلف بہانوں سے ٹرخایا جارہاہے ایک سال پہلے صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید نے الاؤنس دینے کے یقین دہانی کراتے ہوئے ملازمین نے اس وقت جاری احتجاج کوختم کردیاانہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نوشہرہ سرکاری ہسپتالوں اورمشتاق غنی نے ایوب میڈیکل کالج کے تمام کلاس فورملازمین کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دی ہے۔

ان نے صوبائی حکومت سے کلاس فورملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کامطالبہ کیابصورت دیگرپندرہ دنوں کے بعددیوٹیاں چھوڑکراپنے حقوق کے حصول کیلئے صوبے بھرکے کلاس فورملازمین صوبائی اسمبلی،وزیراعلیٰ ہاؤس پشاوراوربنی گالااسلام آباد میں واقع عمران خان کے گھرکے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے ساتھ عدالت سے رجوع کرئینگے۔