بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رینٹ اے کار کا کاروبار کرنیوالوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن

رینٹ اے کار کا کاروبار کرنیوالوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن


پشاور۔ضلعی انتظامیہ پشاورنے رینٹ اے کار کا کاروبار کر نے والوں کو اپنا کاروبار محکمہ سیر و سیاحت کے ساتھ رجسٹرکر نے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام زیب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین اور محکمہ سیر و سیاحت کے ایڈمن آفیسر محمد طیب سیٹھی اور انسپکٹر محبوب خٹک کے ہمراہ پشاور صدر میں گرین شادی ہال کے گرد ونواح اور خیبر سپر مارکیٹ میں 40 سے زیادہ رینٹ اے کار کا کاروبار کر نے والوں کی چیکنگ کی۔

کاروائی کے دوران ان کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کو بھی چیک کیا گیاجس میں سے 12 کے پاس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ نہیں تھے اور اکثر پر معیاد گزر چکی تھی ۔ جس پر 12 مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بعد میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں رینٹ اے کار یونین کے نما ئندوں نے ہمایون خان اور شہادت نور بنگش کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سے ملاقات کر تے ہوئے ان سے تعاون اور رجسٹریشن کے لیے وقت کی درخواست کی۔جس پر رینٹ اے کار یونین کو اپنا کاروبار رجسٹرڈ کر نے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔