بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سابق امریکی صدر کلنٹن پھر جنسی سکینڈل میں پھنس گئے

سابق امریکی صدر کلنٹن پھر جنسی سکینڈل میں پھنس گئے


لندن۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں۔ 4 حسیناؤ ں نے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے 4 خواتین نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کلنٹن نے رقم ادا نہ کی تو وہ سارے پول کھول دیں گی۔ رقم کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلے بوائے ران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی۔ہلیری دھمکیاں دینے والی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نے منع کر دیا تھا۔جنسی اسکینڈل کے معاملے میں پاؤ لا جونز سے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پر برکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اور اس کے طیارے میں سفر کا الزام ہے۔ امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاوٗس کی ملازمہ مونیکا لیونسکی سے جنسی اسکینڈل میں بدنام رہے ہیں۔