بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تربت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

تربت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک


تربت۔تربت کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ کے نیتجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک اور 3 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تربت کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن کیا گیا جہاں پر دشت پنڈئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا آمنہ سامنہ ہوگیا اور دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جوابی کاروائی میں فورسز نے بھی 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا واضح رہے کہ تربت میں حالیہ دنوں سڑک پر کام کرنے والے 20مزدورں کو گولیاں مارکر جاں بحق کیا گیا تھا ۔