بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد

پاکستان میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد


اسلام آباد۔پاکستان نے گوادر پورٹ فری زون میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیا، چینی مطالبہ پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہے،پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جاری سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مالیات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنیکے مطالبہ پر پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

چین نے گوادر میں یوآن کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہے۔اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے باقی ہیں۔