بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسلم لیگ ن کا ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا ناراض رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ


پشاور۔مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کی کامیابی اوراگلے الیکشن میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تمام ناراض کارکنوں اوررہنماؤں کومنانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ہر صوبہ میں کمیٹیاں بناکر جلدہی ناراض رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس امر کافیصلہ گذشتہ دنوں پارٹی سربراہ میاں نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیاگیا فیصلہ کامقصد پارٹی کی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بناناہے کیونکہ آگے چل کر اسی مہم کو الیکشن مہم میں تبدیل کرنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق پارٹی کی طرف سے کمیٹیوں کا اعلان ہوتے ہی ناراض کارکنوں کو واپس لانے کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا اس مقصد کے لیے صوبائی قائدین کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔