بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کی سمیع الحق سے قربتیں مخالفین کیلئے پریشان کن

پی ٹی آئی کی سمیع الحق سے قربتیں مخالفین کیلئے پریشان کن


پشاور۔ختم نبوت حلف نامے کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت اور اس کی حلیف جے یو آئی ف کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں کرلی ہیں ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوامیں مختلف دینی قوتوں اور شخصیات کے ساتھ رابطے بڑھا ئے جائیں گے مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا پارٹی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کوئی رعایت نہ دینے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس معاملہ کو اگلے الیکشن میں بھی ن لیگ اور جے یو آئی ف کے خلاف استعمال کیاجائے گا اور ہم خیال دینی قوتوں اورشخصیات کے ساتھ مل کر مخالف دونوں جماعتوں پر کڑی تنقید کی جائے گی ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے ساتھ بڑھتی قربتیں اسی حکمت عملی کاحصہ ہیں جبکہ جلد ہی بھرپورطریقے سے اس حوالہ سے مہم شرو ع کی جائے گی ۔