بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک منصوبوں میں فاٹا کی 568کلومیٹر شاہراہیں شامل

سی پیک منصوبوں میں فاٹا کی 568کلومیٹر شاہراہیں شامل


پشاور۔سی پیک کے تحت ترقیاتی منصو بو ں میں خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقو ں میں17 ارب 58 کروڑ روپے کی لاگت سے 586 کلو میٹر شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی ٗخیبرایجنسی میں شاہ کس جمرود کے مقام پر 14 ارب روپے کی لاگت سے ٹرک ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے 800 سے1400 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ٗاس سلسلے میں جائینٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کا ساتو ں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سی پیک کے تحت ترقیاتی منصو بو ں کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

بتا یا گیا ہے کہ مومند ایجنسی میں 845 ارب روپے کی لاگت سے مومند ڈیم تعمیر کیا جائے گا جس سے 15 ہزار 89 ایکڑ زمین سیراب اور 740 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ٗ 130 روپے کی لاگت سے سولر پارک انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ اربن تعمیر کیا جائے گا جس سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی یہ بجلی فاٹا میں قائم انڈسٹریل سٹیٹ کو ملے گی ٗمومند ایجنسی میں دس ارب روپے کی لاگت سے ماربل سٹی کے قیام کا منصو بہ بھی زیر غور ہے ٗایف آر ڈیرہ میں درہ زندہ کے مقام پر گیارہ ارب روپے کی لاگت سے سمال انڈسٹریل زون کا قیام زیر غور ہے ٗاس منصوبے کے لئے 500 ایکڑ اراضی در کار ہوگی ۔