بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مولانا صوفی محمد کا ایل آر ایچ میں معائنہ

مولانا صوفی محمد کا ایل آر ایچ میں معائنہ


پشاور۔کالعدم نفاذشریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو سخت سیکورٹی اقدامات میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں میڈیکل معائنہ کیاگیا سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمولانا صوفی محمد کے سرکاری ہسپتالوں میں داخلہ سے روک دیا گیاہے مولانا صوفی محمد کے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جیل میں ہی بہترین علاج معالجہ فراہم کیاجارہاہے مولانا صوفی محمد گردوں اورشوگرکے امراض میں مبتلا ہیں ۔

مولانا صوفی محمد کو میڈیکل معائنہ کے لئے گزشتہ روز ہسپتال سے ایل آر ایچ منتقل کیاگیاتھا جہاں پر گردوں کے ماہرین اور شوگر کے ماہرین ڈاکٹروں نے ان کامعائنہ کیا اوران کی ادویات تبدیل کی گئی مولانا صوفی محمد کو ایل آر ایچ میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کردیا گیاتاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاو ر کے ایک سرکاری بڑے ہسپتال نے مولانا صوفی محمد کو ہسپتال میں داخلہ دینے سے معذرت کی ہے اور موقف اختیارکیاہے کہ مولانا صوفی محمد کو وہ سیکورٹی نہیں دے سکتے ہیں ۔