بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور تا باجوڑ شاہراہ پر موٹر وے طرز کا نظام لاگو

پشاور تا باجوڑ شاہراہ پر موٹر وے طرز کا نظام لاگو


مہمند ایجنسی ۔پشاورتا باجوڑ شاہراہ پر موٹر وے طرز کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی میں نئے روڈ اور شاہراہیں تعمیر ہو رہی ہیں۔ جن پر ٹریفک رش بڑھتا جا رہا ہے اور حادثات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر مہمند ایجنسی میں ٹریفک کا باقاعدہ نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔ جس کیلئے 20 لیویز کے اہلکاروں کو موٹر وے ٹریفک نظام کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ پر بڑی گاڑی کی حد رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ اور چھوٹی گاڑی کی سپیڈ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہونے پر جرمانہ کیا جائیگا۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے افتتاحی تقریب میں مہمند لیویز ٹریفک فورس کے تربیت یافتہ اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں اور سپیڈ گن کیمرے حوالے کئے اور ہدایت کی گئی کہ ڈرائیوروں اور عام لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے غاخی کنڈاؤگیٹ پر سواریوں کی گاڑیوں میں نئے ٹریفک نظام کے آگاہی پمپلیٹ تقسیم کئے۔