بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان کی افغانستان اور طالبان کو مذاکرات کی دعوت

پاکستان کی افغانستان اور طالبان کو مذاکرات کی دعوت


نیویارک۔پاکستان نے افغان حکومت اورطالبان کو غیرمشروط بات چیت کی دعوت دے دی۔منگل کو پاکستانی مندوب نے کہا کہ نہ اتحادی نہ کابل حکومت اورنہ ہی طالبان،تینوں ہی ایک دوسرے پرفوجی حل مسلط نہیں کرسکتے۔

اس جنگ کوختم کرنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تجویزپیش کی ہے کیوں کہ افغانستان میں تنازعات اورمسائل کے خاتمے کا یہی حل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتورترین افواج کی جانب سے 16سال سے جاری آپریشن بھی کوئی حل تلاش نہیں کرسکے،بین الاقوامی برادری بھی اس بات پرمتفق ہے کہ افغانستان میں پائیدارامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کو دنیا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کے متعلق بھی بتایا۔