بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تر بیلا بجلی گھر کے 6پیداواری یونٹ بند

تر بیلا بجلی گھر کے 6پیداواری یونٹ بند


تر بیلاغازی ۔ تر بیلا بجلی گھر کے 6پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں تر بیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478میگا واٹ ہے جو کم ہو کر 1112میگا واٹ پر آگئی ہے تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں پانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 6یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدواربھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 92فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میں پانی کی سطح1458.09 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 21400کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے ۔

جس کے باعث غازی کے مقام پر دریا سندھ خشک ہو گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 38000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھاور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 8یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 1112میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 6پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں تر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا باعث بنے گی ۔