بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 300سے زائدسیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کا امکان

300سے زائدسیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کا امکان


پشاور۔ملک بھرکی تین سو سے زائدسیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے امکانات بڑھ گئے ہیں دودسمبر تک الیکشن کمیشن کے قواعدپرپورا نہ اترنے والی جماعتوں کابا ب بندکرنے کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن ایکٹ کے تحت قانونی ذمہ داری پوری نہ کرنے پرکاروائی کی تیاریا ں مکمل کرلی ہیں ۔

الیکشن ایکٹ کے تحت مطلوبہ معلومات اوردستاویزات جمع کرنے میں محض دس دن باقی رہ گئے ہیں ہر سیاسی جماعت سے دو لاکھ پارٹی فیس ،نادرا شناختی کارڈ اورانگوٹھے کے نشانات پرمشتمل دوہزار ممبران کی فہرست جمع کرانی ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جسکے بعدتین سو سے زائد سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے خدشات بڑھ گئے ہیں