بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش


اسلام آباد:اسحاق ڈار کی جانب سے ناسازی طبع کی وجہ سے رخصت کے لیے بھیجی گئی درخواست وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کی جس کے بعد اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث وزیراعظم سے چھٹی کی درخواست کی تھی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ہیں۔