بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ گرانٹ میں اضافہ

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ گرانٹ میں اضافہ


پشاور۔صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ گرانٹ وتدفین الاؤنس میں اضافہ کردیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 4 تک سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ گرانٹ 20ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار جبکہ تدفین کی اخراجات 6 ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار ۔

گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ گرانٹ 30 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 30 ہزار اور تدفین کے اخراجات 6 ہزار سے 10 ہزار جبکہ گریڈ 16 اوراس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کا ریٹائرمنٹ گرانٹ 55 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔