بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد


پشاور۔بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے دوران ٹریفک رش پر قابو پانے کے لئے یکم دسمبر سے جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے متعلقہ محکموں کی غفلت کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک میں شدید خلل پڑ رہا ہے جبکہ تاحال سروس روڈ کو بھی جی ٹی روڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر صوبائی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے سروس روڈ پر دکانوں کے سامنے گاڑیوں کے پارکنگ کے باعث بھی ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہورہا ہے۔

ٹریفک پر قابو پانے کے لئے یکم دسمبر سے جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں‘ رکشوں‘ گدھاگاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے تاکہ ٹریفک رش پر قابو پایا جاسکے جبکہ فٹ پاتھ کو ختم کرنے اور گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر بھی سخت کاروائی کی ہدایات کی ہے ریپڈ بس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر کھدائی بھی کی جارہی ہے دوسرے مرحلے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔