بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مرغی ڈیلرز نے چھریاں تیز کر لیں

مرغی ڈیلرز نے چھریاں تیز کر لیں


پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے ٗ تین دنوں میں فی کلو قیمت میں 35روپے اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی پشاور کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کی فی کلو قیمت 153روپے تک پہنچ گئی ہے تین دن پہلے فی کلو قیمت 118روپے تھی واضح رہے کہ شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہیں ۔

مرغی ڈیلرز نے بھی چھریاں تیز کر دی ہیں اور قیمتوں میں روزانہ فی کلو میں10سے 15روپے اضافہ ہو رہا ہے ادھر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈیلرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔