بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نجی لیبارٹریوں کے من مانے نرخ پشاورہائیکورٹ میں چیلنج

نجی لیبارٹریوں کے من مانے نرخ پشاورہائیکورٹ میں چیلنج


پشاور۔خیبرپختونخوااور بالخصوص صوبائی دارالحکومت پشاورمیں نجی میڈیکل لیبارٹریوں کی جانب سے من مانے ریٹس وصول کرنے اورعدالتی ا حکامات کے باوجود ڈینگی کے ٹیسٹ کیلئے زیادہ ریٹ وصول کرنے کے اقدام کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے رٹ پٹیشن میاں محب اللہ کاکاخیل اورسیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائرکی گئی ہے۔

جس میں صوبائی حکومت ٗ سیکرٹری صحت اوردیگر متعلقہ حکام کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ صوبائی حکومت نے نجی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ اوردیگرریٹس اعتدال پرلانے کے لئے ہیلتھ کئیرکمیشن کاقیام عمل میں لایاہے اوراس حوالے سے پشاورہائی کورٹ بھی واضح احکامات جاری کرچکاہے کہ نجی لیبارٹریوں کی قیمتوں کو کم کیاجائے ۔

اس کے باوجود نجی لیبارٹریاں من مانے ریٹ وصول کررہی ہیں اورغریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے لہذانجی لیبارٹریوں کے ریٹس کو اعتدال میں لانے کیلئے کاروائی کے احکاما ت جاری کئے جائیں پشاورہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔