بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کو ہو گی قبل از وقت تنخواہ کی ادائیگی

سرکاری ملازمین کو ہو گی قبل از وقت تنخواہ کی ادائیگی


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے یکم سے 3 دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے باعث تما م سرکاری ملازمین کوماہ نومبرکی تنخواہ 28 نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے ٗ محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیاہے کہ جمعہ یکم دسمبر کو بارہ ربیع الاول کی چھٹی ہے جبکہ 2 اور 3 دسمبر کو بالترتیب ہفتہ اور اتوارکو سرکاری تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں 28 نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔