بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کا امریکہ کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر غور

پی آئی اے کا امریکہ کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر غور


پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے پالپا سمیت ملازمین کے شدید تحفظات کے بعد نیویارک روٹس پر پروازیں دوبارہ آپریٹ کرنے پر غور شروع کردیاہے جبکہ مزید روٹس کو بند کرنے پر عمل درآمد بھی روک دیاہے پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا سمیت دیگر ملازمین کی تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

جن کے گزشتہ روز پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور پی آئی اے انتظامیہ نے نیا بزنس پلان جاری کردیا ہے منافع بخش روٹس کو بند کرنے پرپالپا نے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا حا ل ہی میں پی آئی اے انتظامیہ نے نیویارک کے لئے پروازیں بند کی ہیں ۔