بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ


پشاور۔ پی ایم ڈی سی نے خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں 16میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ فیکلٹی کی تصدیق تک مؤخر کردیاہے جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی کی ہدایات کی روشنی میں داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کے لئے یونیورسٹی سے منسلک میڈیکل کالجز کا اجلاس 27نومبر کو طلب کر لیاہے ۔

7میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے پرنسپلوں کو اجلاس کے لئے آگاہ کردیا گیا ہے اجلاس میں تمام کالجز پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کا جائزہ لیگی پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو ان کے ساتھ الحاق شدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے بارے میں نئی پالیسی جاری کی ہے جس کے لئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے منسلک تمام میڈیکل کالجز اور ڈینٹل کالجز کو آگاہ کر دیا ہے ۔