بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوئی ناردرن گیس نے لوڈشیدنگ نہ کرنیکی نوید سنا دی

سوئی ناردرن گیس نے لوڈشیدنگ نہ کرنیکی نوید سنا دی


لاہور۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار سردیوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور گھریلو، انڈسٹری، پاور اور سی این جی سیکٹرز سب کو ملے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سال گیس بحران نہیں ہوگا کیونکہ سسٹم میں وافر ایل این جی موجود ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

امجد لطیف نے کہا کہ گیس سستا ترین ایندھن ہے لیکن صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو ضائع نہ کریں اور ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو عوام کا تعاون درکار ہے، جن علاقوں میں گیس پریشر کم ہے وہاں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا کہ24لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں کوشش ہے کہ30 جون تک دس لاکھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں، صرف ان ہاؤسنگ کالونیوں کو گیس دیں گے جن کے پاس ایل ڈی اے کا این او سی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گیس چوری کے خلاف آپریشن میں کوئی دبا ؤقبول نہیں کریں گے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ گیس سستا ترین فیول ہے صارفین سے اپیل ہے کہ اس قومی اثاثے کوضائع نہ کریں، ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔