بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی سرپرستی کیلئے حکمت عملی وضع

مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی سرپرستی کیلئے حکمت عملی وضع


پشاور۔پاکستا ن تحریک انصاف نے دینی مدارس میں حصول علم میں مصروف طلبا ء کو بھی دیگر طلبا کی طرح خصوصی سہولیات دینے اوران کی حکومتی سرپرستی کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے اور اس کو اپنے اگلے انتخابی منشور میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسلام آبادمیں پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں اس حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اب تک کیے گئے اسلامی اقدامات پر اطمینا ن کااظہار بھی کیاگیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ اگلے مرحلہ میں اب ہمیں دینی مدار س میں زیر تعلیم لاکھوں بچو ں کی جانب بھی توجہ دینی ہوگی انکو ہمیشہ نظرانداز کیاگیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا اس سلسلہ میں رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر نے بتایا کہ پارٹی سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اس سلسلہ میں جامع سفارشات تیار کرکے ا نکو پارٹی کے اگلے منشورکاحصہ بنایاجائے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کوبھی ہدایت کی گئی کہ اس سلسلے میں باقی ماندہ مدت کے دوران ممکنہ اقدامات کاجائزہ لے اس پرتفصیلی بریفنگ دی جائے ۔