بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے نواحی علاقوں کیلئے بنے گی الگ ڈی آر سی

پشاور کے نواحی علاقوں کیلئے بنے گی الگ ڈی آر سی


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں کیلئے الگ ڈی آر سی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے ڈی آر سیز کی بدولت پشاور کے عوام کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں ضلع بھر کے ڈی آر سیز ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان ،ایس پیزشہزادہ کوکب فاروق،وسیم ریاض،شفیع اللہ گنڈا پور اور ڈی آر سیز کینٹ، سٹی اور تاتارا کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ڈی آر سی ممبران کی عوامی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ فورم میں تجربہ کار ایڈوکیٹ ، ریٹائرڈ آفیسرز،سول سوسائٹیزاور خواتین شامل ہیں ڈی آر سی ممبران کی کمی ،لاجسٹک سپورٹ اور دوسرے قسم کے مسائل کو فوری طور پر حل کرینگے انہوں نے یہ کہا کہ یہ اعزازکی بات ہے کہ اس نیک کام اور عوامی حذمت کیلئے آپ لوگ منتخب ہوچکے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کے دلوں میں پولیس کے نزدیک آنے سے خوف ہوتا تھا اب ڈی آر سی کی بدولت عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے سی سی پی اونے کہا کہ ڈی آر سی سمن کی بروقت تعمیل کو یقینی بنائینگے کارکردگی کی لحاظ سے پشاور پہلے نمبر ٗ صوابی دوسرے اورکوہاٹ تیسرے نمبر پر ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اور درپیش مسائل کی منصفانہ حل کیلئے رورل کی سطح پر بھی ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔