بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پولیس گاڑیاں پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے پر پابندی

پولیس گاڑیاں پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے پر پابندی


پشاور۔ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پولیس گاڑیاں کسی بھی پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موبائل پٹرولنگ کیلئے متعین گاڑیاں پہلے سے منظور شدہ پلان کے مطابق اور فیلڈ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر استعمال کی جائیں گی حکومتی پالیسی کے تحت پولیس لائن کے اندر پروگرامات اور ریجمنٹل تقاریب کے علاوہ سرکاری گاڑیاں کسی بھی صورت پروٹوکول کے لئے استعمال میں نہیں لائی جائیں گی ۔