بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیر قانونی جامعات کے طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد

غیر قانونی جامعات کے طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد


پشاور۔ پی ایم ڈی سی نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی 30سرکاری اورنجی میڈیکل یونیورسٹیوں پرغیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ الحاق شدہ پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے طلبہ کو داخلہ دینے اور امتحان لینے پرپابندی عائد کردی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ کی جانب سے پشاور سمیت ملک بھر کی 30سے زائد میڈیکل یونیورسٹیوں کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے اپنے 156ویں اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے 27اکتوبر 2016ء کے قانون پر عمل درآمد کرایا جائے

نجی و سرکاری یونیورسٹیاں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ نجی میڈیکل کالجز کے الحاق کو فوری طور پرختم کرکے رجسٹرڈ نجی میڈیکل کالجز کی نئی فہرست شائع کرے اور غیر قانونی اور غیرر جسٹرڈ اداروں کے طلبہ کو داخلہ نہ دے پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں دس پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے داخلے پرپابندی عائد کی ہے ۔