بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کلبھوشن اہلیہ کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

کلبھوشن اہلیہ کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی


نئی دہلی۔ بھارت نے کلبھوشن یادو کی اہلیہ کو پاکستان جا کر اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی،بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ کلبھوشن یادو کی اہلیہ اپنی ساس کے ہمراہ پاکستان آئے گی ،دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی حکومت سے ضمانت لی ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کلبھوشن یادو کی اہلیہ کو پاکستان جا کر اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو آگاہ کردیا کہ کلبھوشن یادو کی اہلیہ اپنی ساس کے ہمراہ پاکستان آئے گی ۔ ہم نے پاکستانی حکومت سے انکی حفاظت اور سیکورٹی کی ضمانت بھی لی ہے اور پاکستان میں قیام کے دوران ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ہراساں کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سفارتکار کو ہروقت انکے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے ۔