بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ کے ووٹ نہ دینے والے 23اراکین کی شامت

ن لیگ کے ووٹ نہ دینے والے 23اراکین کی شامت


ا سلام آباد ۔قومی اسمبلی مین سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے ووٹ نہ دینے والے20 سے زائد اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایسے اراکین کو آئندہ عام انتخابات مین پارٹی ٹکٹ بھی نہیں ملے گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر نواز شریف ان 23 اراکین کے خلاف کارروائی کے حق میں نہیں تھے جو کہ اپوزیشن کے نا اہل شخص کو کسی بھی پارٹی عہدہ پر نہ رکھنے سے متعلق بل پر ووٹنگ کے دوران غیر حاضر تھے مگر سعد رفیق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت بعض وزراء نے ان اراکین کے خلاف کارروائی پر زور دیا تو نواز شریف نے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر نے کی۔منظوری دے دی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شوکاز نوٹس وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور چیف وہپی شیخ افتاب کہ جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں غیر حاضر اراکین کو اپنی غیر حاضری کی وجہ بتانے کے لیے کہا گیا ہے۔

23 اراکین ن لیگ کے اپوزیشن کے بل کے موقع پر غیر حاضر تھے اور اب ان سب کو غیر حاضری کی وجہ بتانا ہوگی، ذرائع نے بتایا کہ جن ارکان کو نوٹس جاری کئے گئے ان میں رانا عمر نزیر، طاہر اقبال، طاہر بشیر چیمہ، سلطان محمود، سرزمین خان، عالم داد لالیکا، محمد نزیر خان، خواجہ آصف،خسرو بختیار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اس کے علاوہ نثار جٹ، عاصمہ ممدوٹ، رضا حیات ہراج،قاسم نون، بلال ورک، باسط بخاری، خالد حسین مگسی سے بھی جواب طلبی کی گئی ہے ۔