بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوبائی سرکاری ملازمین کو ترقیاں دینے کا ریکارڈ قائم

صوبائی سرکاری ملازمین کو ترقیاں دینے کا ریکارڈ قائم


پشاور۔صو بائی حکو مت نے گزشتہ ایک ماہ میں 2978 سر کاری ملازمین کو ترقی دینے کا ریکارڈ قائم کر لیا ان میں صو بائی سر کاری محکموں کے 2663 ٗ ضلعی دفاتر کے252 ٗمحکمانہ ترقی کمیٹی کی سفارشات کے تحت48 اورضلعی ترقی کمیٹی کی سفارشات کے تحت 15 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے ٗان میں ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جو 35 سال کا عرصہ سر کاری ملازمت میں گزار چکے ہیں لیکن انہیں ترقی سے محروم رکھا گیا ہے ٗجس پر صو بائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

بتا یا گیا ہے کہ ضلع کرک میں تعینات سینئر کلرک ہدایت اللہ عزیز کو 35سال بعد جونےئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ٗضلع ہنگو کے جونےئر کلرک سر تاج علی کو 30 سال ترقی دی گئی ہے ٗاسی طرح محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو 24 سال بعد سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی ملی ہے ۔

ملاکنڈ میں30 لیوی اہلکاروں کو 21 سال بعد ترقی دی گئی ہے۔ صو بائی حکو مت نے اس ضمن میں تمام صو بائی انتظامی سیکرٹریو ں اور کمشنرز سمیت ملحقہ محکوں کے حکام کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹس بروقت تیار کریں اور ان کی ترقی کے کیسز کو التواء میں نہ رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔